البانیہ کی اے آئی وزیر کے ہاں ’83 بچوں کی پیدائش‘ متوقع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-28/1523574_6246821_6_updates.jpgفائل فوٹو
البانیہ کے وزیرِاعظم ایڈی راما نے ایک غیر معمولی اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی پہلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کردہ وزیر ’ڈیلا‘ حاملہ ہیں اور جلد ہی ’83 بچوں‘ کو جنم دینے والی ہیں۔
یہ حیران کن اعلان برلن میں منعقدہ گلوبل ڈائیلاگ تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں ایڈی راما نے وضاحت کی کہ یہ بچے دراصل ڈیجیٹل اے آئی اسسٹنٹس ہیں جو البانیہ کی پارلیمنٹ کے ہر رکن کے لیے الگ الگ معاون کے طور پر کام کریں گے۔
ایڈی راما نے کہا، ’ڈیلا حاملہ ہیں اور وہ 83 بچوں کی منتظر ہیں، جو ہر رکنِ پارلیمنٹ کے لیے ایک اے آئی بچہ ہوگا، یہ بچے ارکان کی مدد کریں گے، اجلاسوں کے دوران نوٹس لیں گے، مشورے دیں گے اور اپ ڈیٹس فراہم کریں گے، حتیٰ کہ اگر کوئی رکن کافی پینے کے لیے بھی باہر جائے تو بھی اسے باخبر رکھیں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے ڈیلا کے ساتھ ایک بڑا قدم اٹھایا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-12/1509352_121146_updates.jpg
البانیہ نے کرپشن سے بچنے کے لیے AI-generated وزیر کا مقرر کردیا
البانوی وزیرِ اعظم ایڈی راما نے کہا ہے کہ انہوں نے عوامی ٹینڈرز کی نگرانی کے لیے دنیا کے پہلے AI سے تیار کردہ حکومتی وزیر کا تقرر کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایڈی راما کے مطابق ڈیلا کے تمام 83 ڈیجیٹل بچے یورپی یونین کے قوانین کی معلومات سے ہم آہنگ ہوں گے اور سال 2026 تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔
البانیہ کے وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ بچوں سے مراد حقیقی بچے نہیں بلکہ ڈیجیٹل اے آئی معاونین ہیں جو سوشلسٹ پارٹی کے 83 ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ کام کریں گے۔
یاد رہے کہ ڈیلا (Diella) کا مطلب سورج ہے اور اسے ستمبر 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا، وہ دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت سے تیارہ کردہ وزیر ہیں جو البانیا کے پبلک پروکیورمنٹ سسٹم کی نگران ہیں۔
یہ اے آئی وزیر مائیکروسافٹ کے اشتراک سے تیار کی گئی اور جدید ترین مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے تاکہ حکومتی امور کو درستگی اور شفافیت کے ساتھ انجام دے سکے۔
页:
[1]