Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:55:23

برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کر دی گئیں؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523303_677584_8_updates.jpg
— فائل فوٹو

برطانیہ میں گزشتہ روز تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ’سمر ٹائم‘ ختم ہونے کے بعد ابگھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئی ہیں یعنی ’ونٹر ٹائم‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔

اتوار کی شب 2 بجتے ہی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کرکے 1 بجا دیا گیا، گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523266_032430_updates.jpg
پرندے غول میں اُڑتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکراتے کیوں نہیں؟

پرندوں کے بڑے جھنڈ کو آسمان پر دیکھ کر یہ سوال تو اکثر لوگوں کے ذہن میں آیا ہوگا کہ پرندے ایک دوسرے سے اتنے کم فاصلے پر اُڑتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے ٹکراتے کیوں نہیں؟https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یہ ونٹر ٹائم اگلے برس 29 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد گھڑیوں کو دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا۔

اس تبدیلی کے بعد اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپس وغیرہ میں وقت خودبخود درست ہوجاتا ہے لیکن کار اور دیواروں میں لگی گھڑیوں میں وقت کو تبدیلی کے مطابق خود ٹھیک کرنا پڑتا ہے۔

برطانیہ کے وقت میں تبدیلی کے بعد اب برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہو گیا ہے۔
页: [1]
查看完整版本: برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کر دی گئیں؟