Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:55:28

عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری، سعودی وزارتِ حج و عمرہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522465_4998540_umrah_updates.jpg

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری ہوچکے ہیں۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اس تعداد میں پاکستان سے آنے والے عمرہ زائرین سرفہرست ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر انڈونیشیا اور تیسرے نمبر پر بھارتی زائرین ہیں۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ چوتھے نمبر پر عراق اور پانچویں نمبر پر مصری زائرین ہیں۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں برس عمرہ سیزن کا آغاز جون میں کیا گیا تھا۔
页: [1]
查看完整版本: عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری، سعودی وزارتِ حج و عمرہ