امریکی صدر آئندہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے: وائٹ ہاؤس
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522490_3887955_XI-Trump_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاوائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر آئندہ ہفتے جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ اگلے ہفتے جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔
کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ٹرمپ جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-05/1478191_065930_updates.jpg
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
خبر ایجنسی کے مطابق چینی میڈیا نے ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ہوئے رابطے میں ہونیوالی گفتگو کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس کے بعد چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
دورے کے حوالے سے کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکی صدر آج ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ آسیان اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کو دورے کی مزید تفصیلاتبتاتے ہوئے کہا کہامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے۔
کیرولین لیوٹ نے مزید بتایا کہ امریکی صدر منگل کے روز جاپان کی نو منتخب وزیرِاعظم سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب چینی میڈیا کے مطابق چینی صدرشی جن پنگ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔
چینی صدر ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس میں شرکت کریں گے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چینی صدرایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن اجلاس میں خطاب کریں گے، وہ اپنے دورے کے دوران جنوبی کوریا کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
چینی صدر ایپک اجلاس میں اہم ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
页:
[1]