ترکیہ: تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 17 افراد ہلاک
ترکیہ میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک انسانی اسمگلر سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ترک حکام نے بتایا ہے کہ ترکیہ کے ایک ریزورٹ کے قریب بحیرۂ ایجیئن میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
[*] انقرہـ: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12افراد ہلاک
ترک حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک کو بچا لیا گیا ہے۔
ترک حکام کے مطابق بچ جانے والے ایک افغان شہری نے بتایا کہ کشتی پر سوار ہونے کے دس منٹ بعد کشتی ڈوب گئی، انہیں سیلبی جزیرے تک چھ گھنٹے تیراکی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
ترک حکام نے کشتی حادثے کا شکار افراد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے۔
页:
[1]