Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:56:00

سلمان خان کو فرحانہ بھٹ کے بارے میں متنازع کمنٹ مہنگے پڑ گئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523308_1180054_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

بگ باس 19 کی کنٹیسٹنٹ فرحانہ بھٹ کے بارے میں ریمارکس پر انٹرنیٹ صارفین نے سلمان خان و خواتین کے خلاف تعصب رکھنے والا قرار دے دیا۔

بگ باس 19 کے ایک ٹاسک کے دوران دلی سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ اشنور کور نے فرحانہ کے بارے میں منفی ریمارکس دیے اور کہا کہ وہ ہاؤس میں منفیت پھیلاتی ہیں، ایمانداری سے پوچھیں تو مجھے نہیں معلوم کہ ہاؤس کے باہر ان کا سفر کیسا ہوگا؟ جس کے بعد سلمان خان نے ہاؤس میں فرحانہ کے رویّے پر تبصرہ کیا۔

فرحانہ بھٹ کے رویے کے بارے میں سلمان خان کےمتنازع کمنٹ انھیں مہنگے پڑ گئے کیونکہ اب سوشل میڈیا پر انھیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

[*] سلمان خان کے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ثابت
[*] سلمان خان نے شوٹنگ پر پہنچنے کیلئے بچوں سے بائیک پر لفٹ لی
[*] سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی




سلمان خان نے اختتام ہفتہ پر بگ باس 19 کی قسط کے دورانفرحانہ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ گالی دیتی ہیں۔ پھر طنزاً کہا کہ وہ بالکل ویسی ہی بہو ہیں جیسی لوگ چاہتے ہیں۔ ان کے اس تبصرے نے سوشل میڈیا پر غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے الفاظ میں خواتین سے نفرت اور تعصب جھلکتا ہے۔

اس موقع پر سلمان خان نے ہنستے ہوئے جو کچھ کہا وہ کچھ یوں تھا: جب انکی شادی بیاہ کی بات ہوگی تو گھر والے پوچھیں گے کہ لڑکی کیسی ہے؟ اوہو یہ تو گالیاں بکتی ہے، جھگڑے کرتی اور پلیٹ توڑتی ہے، ہمیں یہی بہو چاہیے۔ بچے کی زندگی برباد کردے گی۔ ہمیں اپنے بچے کے لیے ایسی ہی پیس ایکٹیوسٹ کی تلاش تھی۔
页: [1]
查看完整版本: سلمان خان کو فرحانہ بھٹ کے بارے میں متنازع کمنٹ مہنگے پڑ گئے