Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:56:03

ابھینو جہاں ملا چپل سے ماروں گی، راکھی ساونت نے سلمان کی حمایت کردی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523325_4240051_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی اداکارہ اور میڈیا پرسنالٹی راکھی ساونت نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو دھرتی پر دیوتا قرار دیتے ہوئے فلم دبنگ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کو خبردار کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ابھینو کشیپ، سلمان خان اور انکے خاندان پر سنگین الزامات عائد کر رہے ہیں۔ راکھی ساونت نے اس موقع پر سلمان خان کو ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلم ساز ابھینو کشیپ کو سنجیدگی سے نہ لیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523308_072106_updates.jpg
سلمان خان کو فرحانہ بھٹ کے بارے میں متنازع کمنٹ مہنگے پڑ گئے

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے بگ باس 19 کی کنٹیسٹنٹ فرحانہ بھٹ کے بارے میں یہ جملہ کہ گالیاں بکتی ہے کون شادی کریگا اس سے، انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انھیں خواتین کے خلاف تعصب رکھنے والا قرار دیتے ہوئے کافی تنقید کی جا رہی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یاد رہے کہ سلمان خان اور 2010 کی ہٹ فلم دبنگ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ میں تنازع چل رہا ہے اور ابھینو کے الزامات پر مبنی بیانات اکثر شہ سرخیاں بن جاتے ہیں۔ اس صورتحال پر راکھی ساونت سلمان خان کی دفاع میں سامنے آئی ہیں۔

انھوں نے ابھینو کشیپ کو جھوٹا قرار دیا اور کہا اگر آئندہ ابھینو مجھے ملا تو میں اسے انڈے ماروں گی۔ ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ سلمان خان زمین پر دیوتا ہے۔

سلمان خان نے میرے لیے بہت کچھ کیا، میں جب مشکل اور پریشانی میں تھی تو انھوں نے مجھے بگ باس میں کام دیا، یہاں تک کہ میری والدہ کے کینسر کے علاج کے لیے میری مالی مدد بھی کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-21/1521611_103232_updates.jpg
سلمان خان اپنے بھائی ارباز سے نفرت کرتے ہیں، ابھینو کشیپ

واضح رہے کہ دبنگ کے ہدایتکار 51 سالہ ابھینو کشیپ کافی عرصے سے سلمان خان اور ان کے خاندان کے خلاف متعدد دعوے کرتے چلے آ رہے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

راکھی نے مزید کہا کہ آجکل ایک شخص ہے جو سلمان خان کے خلاف بہت بول رہا ہے، یہ گنجا مجھے جہاں بھی ملا میں اسے چپل سے ماروں گی۔ کسی نے اسے ایک بار فلم دبنگ کی ہدایتکاری کی جاب دے دی تھی، میں تو اسے جانتی تک نہیں تھی۔

میں اسے گنجا کہہ رہی ہوں، اس کا نام نہیں لینا چاہتی، میری زبان خراب ہوجائے گی۔ آج ان کے خاندان والوں کو برا بول رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے جہاں بھی ملے گا میں اسے 10 انڈے ماروں گی۔
页: [1]
查看完整版本: ابھینو جہاں ملا چپل سے ماروں گی، راکھی ساونت نے سلمان کی حمایت کردی