Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:56:04

بھارت: ہتھیلی پر پولیس افسر پر ریپ کا الزام لکھ کر خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522547_2080355_indian-doctor-suicide_updates.jpg—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں ایک سرکاری اسپتال کی خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون گزشتہ 5 ماہ سے ایک پولیس افسر کے مبینہ جنسی استحصال اور دوسرے شخص کی جانب سے ذہنی اذیت کا شکار تھی۔

28 سالہ ڈاکٹر کا ضلع بیڈ سے تعلق تھا جو پھلتن کے سرکاری اسپتال میں خدمات انجام دے رہی تھی، جمعرات کی رات وہ ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-30/1505527_070948_updates.jpg
بھارت: استاد نے 19 سالہ طالبہ کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کو چھت پر کھڑا دیکھ کر سڑک پر موجود لوگوں نے جیسے ہی شور مچایا تو ایک استاد فوراً چھت کی طرف دوڑ کر گیا اور بروقت لڑکی کو پیچھے سے دبوچ کر کھینچ لیا، حالانکہ وہ لڑکی نیچے چھلانگ لگانے پر بضد تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خاتون ڈاکٹر کے ہاتھ پر تحریر خودکشی کا نوٹ ملا ہے جس میں ایک پولیس افسر پر بار بار خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کرنے اور ایک اور شخص پر ذہنی اذیت دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نے اپنے خودکشی کے نوٹ میں لکھا ہے کہ پولیس افسر گوپال بدانے نے مجھے 5 مہینوں کے دوران کئی بار زیادتی کا شکار بنایا جبکہ ان کے نوٹ میں ایک اور شخص پرشانت بنکر کا بھی نام لیا گیا ہے جس پر اسے ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، بنکر اس مکان مالک کا بیٹا ہے جہاں ڈاکٹر رہائش پزیر تھی۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مذکورہ پولیس افسر گوپال بدانے کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اسے اور دوسرے ملزم پرشانت بنکر کی تلاش جاری ہے، دونوں ملزمان مفرور ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں اور ہاتھ پر لکھے گئے نوٹ کا فارنزک تجزیہ بھی کرایا جا رہا ہے کہ آیا یہ خودکشی کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے ہی لکھا ہے یا کسی اور کی تحریر ہے۔
页: [1]
查看完整版本: بھارت: ہتھیلی پر پولیس افسر پر ریپ کا الزام لکھ کر خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی