Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:56:21

یامی گوتم قوم پرست کہنے پر چڑ گئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-28/1523641_6857500_yani-gotam_updates.jpgیامی گوتم—فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم اپنی فلموں کے انتخاب پر لوگوں کی جانب سے خود کو قوم پرست کا خطاب دینے پر ناراض ہو گئیں، انہوں نے ایسا کہنے والوں کو کرارا جواب بھی دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی آنے والی فلم ’حق‘ کے ٹریلر لانچ کے دوران یامی گوتم سے ان کی حالیہ فلموں کے انتخاب کی وجہ سے انہیں قوم پرست اداکارہ کا ٹیگ دیے جانے کے بارے میں پوچھا گیا۔

اداکارہ حالیہ دنوں میں فلم لوسٹ، آرٹیکل 370، اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک اور اے تھرسڈے جیسی فلموں میں نظر آ چکی ہیں جن میں کام کرنے کی وجہ سے انہیں یہ لیبل ملا ہے جبکہ اداکارہ نے ہنستے ہوئے اس لیبل کو مسترد کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518590_093359_updates.jpg
عمران ہاشمی اور یامی گوتم کی فلم ’حق‘ کیخلاف قانونی نوٹس

بھارت میں مشہور نان نفقے کے کیس کی کردار مسلم خاتون شاہ بانو کی بیٹی صدیقہ بیگم نے فلم ’حق‘ کے فلم سازوں کو ان کی رضامندی کے بغیر شاہ بانو کی ذاتی زندگی کی بذریعہ فلم غیر مجاز تصویر کشی پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یامی نے اپنی خاموشی توڑ دی اور کہا کہ اس حوالے سے مجھے پتہ بھی نہیں ہے، یہ تو لوگوں کا کام ہے کچھ نہ کچھ کہنا، یہ نہیں تو کچھ اور لیبل دیں گے، پھر کچھ اور کہیں گے، اس سے قبل میرے لیے انڈر ریٹڈ کا لیبل تھا، یہ لیبل بدلتا رہتا ہے، میں ان سب چیزوں کو اہمیت نہیں دیتی۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے جو فلموں کے ذریعے کہانیاں سنانے کا موقع مل رہا ہے، ان کی اپنی ایک شناخت ہے، اپنی اہمیت ہے اور تفریح کے ذریعے انہیں سنانے کی ضرورت ہے، ہم ایک دستاویزی فلم بھی بنا سکتے تھے، لیکن ہم تفریحی کاروبار سے وابستہ ہیں، جو ہر طرح کے افراد کی انٹرٹینمنٹ کی ضرورت پورا کرتا ہے، کوشش ہمیشہ یہی رہتی ہے کہ زیادہ تر لوگوں کو ایک ساتھ جوڑا جائے، کچھ نئی، کچھ تازہ کہانیاں لائی جائیں۔

یامی گوتم نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کی طرف سے دیے گئے لیبلز کا احترام کرتی ہوں، اگر آپ فلم کی کہانی دیکھتے ہیں اور وہ آپ کو پسند آتی ہے تو وہ ایک اچھی فلم ہے، تاہم آپ اسے کسی اور زاویے سے دیکھتے ہیں تو آپ مختلف قسم کے فلم کے شوقین ہیں اور میں ان کا بھی احترام کرتی ہوں، اگر کسی کو میں فلموں کی وجہ سے قوم پرست لگتی ہوں تو ٹھیک ہے، لیکن میرے لیے وہ صرف اچھی کہانیاں ہیں جو لوگوں کو جوڑتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-05-20/1352049_023635_updates.jpg
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مداحوں نے یامی گوتم کو آخری بار کامیڈی فلم ’دھوم دھام‘ میں پرتیک گاندھی کے ساتھ دیکھا تھا، یہ فلم اس سال کے شروع میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔

وہ اب اپنی اگلی فلم حق میں عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ فلم 1985ء کے ’شاہ بانو بمقابلہ احمد خان کیس‘ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔

فلم میں ورتیکا سنگھ، دانش حسین اور شیبا چڈھا بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، یہ فلم رواں برس 7 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
页: [1]
查看完整版本: یامی گوتم قوم پرست کہنے پر چڑ گئیں