غزہ میں تعینات بین الاقوامی فورس میں پاکستانی فوجی دستہ بھی شامل ہوسکتا ہے، اسرائیلی اخبار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523307_1450368_GazaWar_updates.jpgغزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہی کا منظر۔فوٹو: فائلاسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کا فوجی دستہ بھی شامل ہوسکتا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ غزہ میں 2 سالہ جنگ کے بعد استحکام قائم کرنے کے لیے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کا فوجی دستہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
[*] اسرائیل کی ہلاک یرغمالیوں کی تلاش کیلئے مصری ٹیم کے غزہ میں داخلے کی منظوری
[*] اسرائیل فیصلہ کریگا غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے: نیتن یاہو
[*] دنیا اسرائیل کو مغربی کنارے پر ایک اور نسل کشی سے روکے: اسرائیلی رکن پارلیمنٹ
اسرائیلی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی کیبنٹ کی خارجہ و دفاعی امور کمیٹی کو بند کمرہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس بین الاقوامی فورس میں انڈونیشیا، آذربائیجان اور پاکستان کے فوجی شامل ہوں گے، انڈونیشیا پہلے ہی اس مشن کے لیے اپنی فوج بھیجنے کی پیشکش کر چکا ہے۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق آذربائیجان نے بھی اپنے فوجی فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی فوجیوں کی ممکنہ شمولیت کے بارے میں اب تک باضابطہ طور پر کوئی اعلان یا عوامی سطح پر تذکرہ نہیں کیا گیا۔
页:
[1]