Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:58:19

کراچی میں ای چالان کا نفاذ، 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ کے چالان ہوگئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-28/1523584_5110144_06_updates.jpg

کراچی میں ای چالان کا نفاذ ہونے کے بعد 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان ہو گئے۔

ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 1535، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 اور ہیلمٹ کے بغیر چلانے پر 507 چالان ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523267_125043_updates.jpg
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ٹریفک پولیس کے مطابق ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32 اور غلط سمت پر 3 چالان ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ غیرقانونی پارکنگ اور نو پارکنگ پر 5، 5 جبکہ رانگ وے ڈرائیونگ کرنے پر 3 چلان کیے گئے ہیں۔
页: [1]
查看完整版本: کراچی میں ای چالان کا نفاذ، 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ کے چالان ہوگئے