برطانیہ: غیر قانونی مہاجرین کیخلاف خصوصی آپریشن،51 مشتبہ افراد گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-28/1523657_4032549_EnglandChan_updates.jpgبرطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی روک تھام اور چھوٹی کشتیوں پر انگلش چینل عبور کرنے کی روش کی حوصلہ شکنی کےلیے ایک خصوصی آپریشن شروع کر دیاگیا ہے، جس کے تحت 51 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ان میں اسمگلرز بھی شامل ہیں۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویلش کی بندرگاہ پر رواں سال اب تک 220 سے زائد امیگریشن کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں سے177 افراد کو داخلے سے انکار کر کے ہٹا یاگیا، ان میں 3 رومانیہ کے باشندے بھی شامل ہیں۔
ڈبلن سے آنے والے ایک رومانیہ کے شہری کو بھی جان بوجھ کر ملک بدری کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا۔
آندرے ماریئس توسن نے جرم کا اعتراف کیا اور اسے 1 سال قید کی سزا سنائی گئی، جو سزا پوری ہونے پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔
غیر قانونی ہجرت کے لیے ڈبلن اور ہولی ہیڈ کے درمیان فیری کی بجائے چھوٹی کشتیوں کا استعمال عام ہے۔
گروہ زیادہ تر لوگوں کو برطانیہ میں داخل کرنے کی کوشش اسی راستے سے کرتے ہیں، ڈوور کے بعد دوسری مصروف ترین فیری پورٹ پر پابندیوں کے بعد مختلف ذرائع استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
页:
[1]