Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:59:16

چار افراد کی اچانک موت، ویسٹ یارکشائر کورونر کی عوام سے مدد کی اپیل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523762_2869285_plice_updates.jpg

ویسٹ یارکشائر میں چار افراد اچانک انتقال کرگئے، حکام کو اب تک ان کے اہلِ خانہ یا قریبی رشتہ داروں کا سراغ نہیں مل سکا۔

ویك فیلڈ کورونر کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مرحومین کے لواحقین کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کریں تاکہ انہیں اطلاع دی جا سکے۔

کورونر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، وفات پانے والوں میں سب سے کم عمر شخص 47 سالہ جیمز کارڈنگلی ہیں، جن کی لاش سلک مل ڈرائیو لیڈز میں 18 اکتوبر کو برآمد ہوئی۔

اس کے علاوہ کورونر کو درج ذیل تین افراد کے اہلِ خانہ کی تلاش بھی درپیش ہےجن میں بینکروفٹ روڈ، کیسل فورڈ کے رہائشی 75 سالہ ٹِم تائی چوئی (جنہیں ’لولا‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا شامل ہے۔

جارج انگلش کی عمر 83 سال اور وہ بسلنگتھورپ لین، لیڈز کا رہائشی ہے جبکہ ویویئن رے کی عمر 61 سال تھی اور وہ ہاڈسن ہاؤس، ڈیگٹن روڈ کا رہائشی تھا۔

کورونر کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ جب کسی فرد کی وفات ہوجائے تو اس کے قریبی رشتہ داروں کو اطلاع دینا قانونی اور انسانی لحاظ سے نہایت اہم ہوتا ہے، تاہم بعض اوقات ان کے بارے میں معلومات فوری طور پر دستیاب نہیں ہوتیں۔

اگر کسی شخص کے پاس ان مرحومین کے خاندان یا قریبی دوستوں کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہوں تو وہ براہِ کرم ویك فیلڈ کورونر آفس سے 01924 302180 پر فوری رابطہ کرے۔
页: [1]
查看完整版本: چار افراد کی اچانک موت، ویسٹ یارکشائر کورونر کی عوام سے مدد کی اپیل