Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:59:20

ریو ڈی جنیرو، منشیات کے خلاف آپریشن میں 64 افراد ہلاک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523848_8662722_pop_updates.jpg
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

برازیل میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس آپریشن میں کم ازکم 64 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے 81 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

برازیلین حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں بڑی تعداد میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے منشیات ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی، دوران کارروائی بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

برازیلین حکام کے مطابق آپریشن میں 2500 اہلکاروں نے حصہ لیا، جبکہ بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس آپریشن برازیل کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ پرتشدد کارروائیوں میں سے ایک تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہلاکتوں پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

گورنر ریو ڈی جنیرو نے اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات کے ڈیلرز کے خلاف یہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن تھا۔
页: [1]
查看完整版本: ریو ڈی جنیرو، منشیات کے خلاف آپریشن میں 64 افراد ہلاک