Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:59:54

پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی خام تیل پاکستان پہنچ گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523896_4741579_12_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی خام تیل حب پہنچ گیا۔

ریفائنری حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی خام تیل سے لدے بحری جہاز کی سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر آمد ہوئی ہے جس میں 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اگلے ماہ ایک اور امریکی خام تیل بردار جہاز پاکستان آئے گا، یہ بحری جہاز پیگاسس امریکی خام تیل کے ساتھ 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا ہے۔

ریفائنری حکام کا کہناہےکہ ایک لاکھ 35 ہزار ٹن کے ساتھ پاکستان آنے والا یہ سب سے بڑا تیل کا جہاز ہے۔
页: [1]
查看完整版本: پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی خام تیل پاکستان پہنچ گیا