Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:00:16

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523932_5954963_ppp-meet_updates.jpgفوٹو: سوشل میڈیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اِن ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے لیے وزیرِاعظم کے امیدوار کا نام فائنل کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اجلاس میں موجود تھی، جس میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے 4 ناموں پر غور کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523919_043859_updates.jpg
آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ و پی پی نے دستخط کر دیے: فیصل ممتاز راٹھور

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نےعدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب کے ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین کے نام کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری یاسین کے نام کا اعلان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے زرداری ہاؤس میں کیا گیا۔
页: [1]
查看完整版本: پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا