Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:01:01

انسان کو اس جگہ کی عزت کرنی چاہیے جہاں اسے عزت، دولت، شہرت ملی ہو: مشی کی صبا پر تنقید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524138_8119293_%D8%A8%DA%BEvg%D9%81_updates.jpg— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے نامور اداکارہ صبا قمر کو کراچی سے متعلق ان کے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے صبا قمر کوکراچی کے لیے’استغفر اللّٰہ‘ کے الفاظ استعمال کرنے پر کھری کھری سنا دی۔

انہوں نے کہا، ’’مجھے بہت دکھ ہوا جب صبا قمر نے کراچی کا نام سنتے ہی بلاجھجک ’استغفر اللّٰہ‘ کہا، جو مجھے اچھا نہیں لگا۔ کراچی میرا آبائی شہر ہے، یہ وہی شہر ہے جہاں لاہور کے فنکاروں کو نام ملا، شہرت ملی، عزت ملی، ان کے ہنر کو دنیا میں پہچان ملی۔ کراچی آکر خوب پیسہ بھی کمایا، یہاں رہتے بھی ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’صبا آپ نے کراچی کے چینلز سے زیادہ کام کیا، آپ نے بھارت میں بھی کام کیا ہے۔ کیا آپ نے وہاں کسی کو سنا کہ کوئی ممبئی کی برائی کر رہا ہے؟ ممبئی میں بھی بہت سے مسائل ہیں، چھوٹے چھوٹے گھر ہیں، جہاں ہوا بھی نہیں آتی، لیکن کبھی کسی فنکار نے ممبئی کے بارے میں ایسا نہیں کہا کیونکہ وہ مختلف جگہوں سے ممبئی آکر اپنا نام بناتے ہیں۔‘

مشی خان کا کہنا تھا کہ ’آپ ایک اچھے مقام پر ہیں، اتنا اچھا کام بھی کر رہی ہیں، آپ کا کراچی کے بارے میں اس طرح کہنا اچھا نہیں لگا۔ یہاں آکر جاب کرتے ہیں، کیریئر بناتے ہیں اور پھر اسی شہر کو برا کہتے ہیں یہ نامناسب ہے۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523253_112152_updates.jpg
صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر مداح برہم

صبا قمر نے نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران کراچی سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ کا کہنا ہے کہ بے شک آپ کو کراچی اچھا نہیں لگا تو آپ کو مختلف انداز میں اسے بیان کرنا چاہیے تھا، بہتر الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے تھا۔ ہم سب کراچی سے ہیں، ہمیں بہت برا محسوس ہوا جس طرح آپ نے ’استغفر اللّٰہ‘ کہا۔ انسان کو اس جگہ کی ہمیشہ قدر و عزت کرنی چاہیے جہاں آپ نے عزت، دولت، شہرت سب کچھ حاصل کیا ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ بہت اچھا کام کر رہی ہیں، الفاظ کا چناؤ بہت ضروری ہوتا ہے کسی بھی شہر کے لیے، پاکستان کے تمام شہر بہت اچھے ہیں۔ انہی شہروں سے پاکستان بنا ہے۔
页: [1]
查看完整版本: انسان کو اس جگہ کی عزت کرنی چاہیے جہاں اسے عزت، دولت، شہرت ملی ہو: مشی کی صبا پر تنقید