امریکا اور چین اگلے ہفتے تجارتی معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں، امریکی وزیر خزانہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524219_9380783_Scott-Bessent-US-Finance-mi_updates.jpgامریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ(فائل فوٹو)۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین اگلے ہفتے تجارتی معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں۔
واشنگٹن سے جاری اپنے بیان میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین نے تین سال کیلئے سالانہ 2 کروڑ 50 لاکھ میٹرک ٹن سویا بین خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524201_032301_updates.jpg
امریکا اور چین کے مابین ایک سالہ تجارتی جنگ بندی معاہدہ طے
چین اور امریکا تجارتی جنگ بندی میں ایک سال کی توسیع پر متفق ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک 1 کروڑ 90 لاکھ میٹرک ٹن امریکی سویابین خریدیں گے۔
اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ دورہ ایشیا امریکا میں اضافی 2 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شٹ ڈاؤن نے امریکی معیشت کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔
页:
[1]