找回密码
 立即注册
搜索
查看: 37|回复: 0

ایران کا غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:52:46 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹو

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اُن ممالک کے ساتھ ایک میز پر نہیں بیٹھ سکتا جو اُس کے عوام پر حملے کرچکے اور دھمکیاں دے چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم صدر اور میں نے شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں سے مذاکرات نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام کو نشانہ بنایا، پابندیاں لگائیں اور دھمکیاں دیں۔

غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ہر اُس اقدام کی حمایت کرتا ہے جو اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور قابض افواج کے انخلا کو یقینی بنائے۔   
صیہونی ریاست پر غزہ جنگ بندی کے معاملے پر بالکل بھروسہ نہیں: ایران

ایرانی وزیرِخارجہ نے کہا کہ صیہونی ریاست پر غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا پاس نہیں رکھے گی اس لیے بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔    

ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک مؤثر اور فیصلہ کن طاقت ہے اور یہ کردار ہمیشہ برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ جون 2025 میں اسرائیل نے ایران کے میزائل ذخائر اور لانچنگ سائٹس پر حملے کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے وسطی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جبکہ امریکہ نے بھی تہران کی جوہری تنصیبات پر کارروائی کی تھی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 18:52 , Processed in 0.153228 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表