找回密码
 立即注册
搜索
查看: 336|回复: 0

کون بنے گا کروڑ پتی میں آنیوالا کم عمر بچہ سوشل میڈیا پر ٹرول ہونے لگا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:53:10 | 显示全部楼层 |阅读模式
  اسکرین گریب  

بھارتی ٹی وی کے مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں آنیوالا کم عمر بچہ سوشل میڈیا پر ٹرول ہونے لگا۔

گزشتہ دنوں گجرات سے تعلق رکھنے والا ایک کم عمر طالب علم جب کون بنے گا کروڑ پتی کے شو میں شریک ہوا تو اس نے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی بلکہ سوشل میڈیا پر ایک بھرپور بحث بھی چھیڑ دی۔

وجہ یہ نہیں تھی کہ وہ کروڑ پتی بنا، بلکہ اس کے جوابات اور امیتابھ بچن کے ساتھ اس کے “رویے“ کو کچھ ناظرین نے بدتمیزی قرار دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ بچہ آن لائن ٹرولنگ کا شکار بن گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے والدین بھی اس تنقید کی زد میں آ گئے۔ ناظرین نے چند لمحوں کے ٹی وی کلپس کی بنیاد پر ان کی پرورش کے انداز پر سوالات اٹھا دیے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی بچوں کا “اعتماد“ دراصل غلط سمت میں بڑھتا ہوا خود اعتمادی کا فریب بن جاتا ہے، اور جب ہم، والدین یا اساتذہ، اس پر مسکرا کر اسے “معصومیت“ یا “چالاکی“ کہہ کر گزر جاتے ہیں، تو ہم لاشعوری طور پر ایک غلط رویے کو انعام دے دیتے ہیں۔

صارف نے مزید کہا کہ  5ویں گریڈ کا بچہ جو اپنے سامنے امیتابھ بچن جیسے بڑے فنکار کو’ آپشن ڈالو‘  اور  ’لاک کرو‘  کے انداز میں حکم دے، وہ دراصل یہ دکھا رہا ہے کہ توجہ اور تعریف کے دباؤ میں بچے کس طرح حد سے آگے نکل سکتے ہیں۔

بچے کے اوور کانفیڈنس پر امیتابھ بچن کا یہ جملہ ’’کبھی کبھی بچے اوور کانفیڈنس میں غلطی کر دیتے ہیں‘‘ ایک سادہ مگر گہرا پیغام تھا، کیونکہ  اعتماد اور تکبر کے بیچ ایک باریک لکیر ہے اور بچوں کو یہ فرق سکھانا صرف کھیل کے اصولوں سے نہیں، بلکہ زندگی کے اصولوں سے جڑا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 18:53 , Processed in 0.167460 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表