找回密码
 立即注册
搜索
查看: 954|回复: 0

’اسرائیل‘ کیلئے کمپنی کی حمایت کو بےنقاب کرنے پر ایمازون کا فلسطینی ملازم برطرف

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:55:04 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

عالمی ای کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون نے فلسطینی سافٹ ویئر انجینئر کو برخاست کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی انجینئر، احمد شہریور نے کمپنی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور دفاعی سطح پر کام کرنے والے کلاؤڈ معاہدے پر احتجاج کیا تھا۔

برخاستگی کا پسِ منظر

29 سالہ فلسطینی انجینئر احمد شہریور کو پہلے کمپنی کے اندرونی چینلز پر اسرائیل کے ساتھ شراکت پر تنقید کرنے پر معطل کیا گیا تھا، بعدازاں انہوں نے سیئاٹل کے ایمازون ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا اور فلائرز بھی تقسیم کیے۔

فلسطینی انجینئر کے مطابق ایمازون گوگل کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکومت اور عسکری اداروں کو کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے والے پروجیکٹ ’نیبس‘ کا حصہ ہے جو کہ اسرائیلی فوجی اور انتظامی کارروائیوں کو ٹیکنالوجی مہیا کرتی ہے۔

پروجیکٹ نیبس کیا ہے؟

اس منصوبے کے تحت ایمازون اور گوگل اسرائیلی حکومت کو ڈیٹا اسٹوریج، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کی خدمات دیں گے۔  

فلسطینی انجینئر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوجی آپریشنز، نگرانی اور انتظامی کنٹرول کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔

ایمازون کا مؤقف

ایمازون نے اپنے مؤقف میں کہا کہ احمدر شہریور کی سوشل میڈیا پوسٹس کمپنی کی پالیسیز کی خلاف ورزی کر رہی تھیں، برخاستگی سے قبل اِن کے کچھ پیغامات ’دہشت پھیلانے یا دباؤ ڈالنے والے‘ قرار دیے گئے تھے۔

کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے ملازمین کے درمیان امتیازی برتاؤ، ہراسگی یا دھمکی آمیز رویے کو برداشت نہیں کرتی۔

دوسری جانب احمد شہریور کے حامیوں نے اِن کی برخاستگی کو سیاسی مؤقف رکھنے کا نتیجہ قرار دیا ہے، ایمازون کے متعدد کارکن تنظیموں نے اس برطرفی کو اظہارِ رائے دبانے کی روِش قرار دیا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 23:30 , Processed in 0.148976 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表