找回密码
 立即注册
搜索
查看: 532|回复: 0

سابقہ اہلیہ صوفی نےجسٹن ٹروڈو کی کیٹی پیری کیساتھ وائرل تصاویر دیکھ کر کیا کہا؟

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:55:14 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
— فائل فوٹو

سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی سابق اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو نے ان کی امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، صوفی گریگوئر ٹروڈو کو سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں کیلیفورنیا کے ساحل پر یاٹ میں اپنے سابقہ شوہر جسٹن ٹروڈو کو کیٹی پیری کے ساتھ بوس و کنار کرتے دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

رپورٹ میں ایک اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوفی گریگوئر ٹروڈو جو بظاہر خوش نظر آ رہی ہیں لیکن اپنے سابقہ شوہر کی امریکی گلوکارہ کے ساتھ کیلیفورنیا کے ساحل سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر دیکھ کر اندر سے ٹوٹ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوفی گریگوئر ٹروڈو نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ تقریباً 2 دہائیاں گزاری ہیں اس لیے اب اپنے سابقہ شوہر کو سر عام کسی دوسری عورت کے ساتھ رومانس کرتے دیکھنا ان کے لیے ناقابل یقین حد تک تکلیف دہ تھا۔   
کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے تعلقات کی تصدیق؟

دونوں کو کیلی فورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب ایک یاٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی لمحات گزارتے دیکھا گیا   

جسٹن ٹروڈو کی کیٹی پیری کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے صرف دو دن بعد صوفی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کبھی کبھی ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم جس چیز سے پیار کرتے ہیں وہ ہمارے پاس ہمیشہ نہیں رہے گی۔

صوفی نے مزید لکھا کہ لوگ، جگہیں، یہاں تک کہ وہ لمحات جن کے بارے میں ہمیں لگتا ہے کہ ہم ان لمحوں کو ہمیشہ جیتے رہیں گے مگر وقت ہمیں ان میں کھو جانے سے منع کرتا ہے لیکن ہم پھر بھی وقت کی نہیں سنتے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ لیکن محبت کسی چیز پر قابض ہونا نہیں ہے بلکہ یہ ہمیشہ سے زندگی میں کسی کی موجودگی کے بارے میں ہے اس لیے جب زندگی کے ایسے یادگار لمحوں اور قریبی تعلقات کو چھوڑ کر جب ہم آگے بڑھ جاتے ہیں تو وہ لمحات ہمارے لیے زندگی کا ایک سبق بن جاتے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 22:39 , Processed in 0.107353 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表