找回密码
 立即注册
搜索
查看: 744|回复: 0

مہنگائی اور کرایوں سے تنگ نوجوان کا انوکھا فیصلہ، فلیٹ چھوڑ کر وین میں زندگی گزارنے لگا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:55:19 | 显示全部楼层 |阅读模式
  تصاویر:سوشل میڈیا

برطانیہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرایوں کے ناقابلِ برداشت دباؤ سے پریشان ایک نوجوان نے روایت سے ہٹ کر حیران کن قدم اٹھالیا، فلیٹ کو خیرباد کہہ کر وین میں رہائش اختیار کرلی۔

لیوس نامی یہ نوجوان سوشل میڈیا پر @lewis.ldn.vanlife کے نام سے مشہور ہے، جہاں اس کے 51 ہزار سے زائد فالوورز روزانہ اس کی وین لائف کے دلچسپ مناظر دیکھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیوس پہلے ایک مشترکہ فلیٹ میں رہائش پذیر تھا جہاں وہ ہر ماہ ایک ہزار پاؤنڈ کرایہ دیتا تھا، مگر اس نے طے کیا کہ اب وہ یہ رقم کرایہ، بجلی، پانی اور ٹیکسوں کے بجائے اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے بچائے گا۔

لیوس کے بقول وین میں منتقل ہونے کے بعد اس کے ماہانہ اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے اور وہ اب تک تقریباً 7 ہزار پاؤنڈ جمع کر چکا ہے۔   
بیماری خوش نصیبی بن گئی، امریکی خاتون نے 1 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

میسوری لاٹری حکام کے مطابق خاتون کو جلد انعامی رقم فراہم کر دی جائے گی۔   

تاہم اس کا کہنا ہے کہ جب سب کچھ بہتر چل رہا تھا، تو اچانک حکومتی پالیسی میں تبدیلی نے اس کی مشکلات بڑھا دیں، نئی پالیسی کے تحت پہلی بار گھر خریدنے والوں پر اسٹامپ ڈیوٹی عائد کی گئی، جس کے بعد اس کا ڈپازٹ منفی 2 ہزار پاؤنڈ میں تبدیل ہوگیا۔

لیوس کے مطابق وین میں رہنا بظاہر مشکل ضرور ہے مگر اس زندگی میں آزادی کا احساس بےمثال ہے۔ اس کی وین میں سولر پینلز، بیٹری سسٹم اور مخصوص دیواریں موجود ہیں جو سردی میں گرم اور گرمی میں ٹھنڈا رکھتی ہیں، اس کی صبح عام طور پر ڈرائیور سیٹ پر کافی بنانے سے شروع ہوتی ہے۔

ایک ویڈیو میں اس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب میں ٹریفک وارڈن سے تو ڈرتا ہوں، مگر اس پراپرٹی مینیجر سے نہیں جو ایک بلب کے بدلے 200 پاؤنڈ مانگ لیتا تھا۔

لیوس کی کہانی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، کچھ لوگ اسے ہمت، تخلیقی سوچ اور خودمختاری کی مثال قرار دے رہے ہیں، جبکہ بعض اسے غیر عملی طرزِ زندگی کہہ کر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس رجحان میں اکیلا نہیں، لندن اور برطانیہ کے کئی نوجوان بڑھتے ہوئے کرایوں سے تنگ آکر اب وین لائف کو ایک نیا طرزِ زندگی کے طور پر اپنا رہے ہیں۔

گزشتہ سال ایمی نکولسن نامی ایک برطانوی خاتون نے بھی بتایا تھا کہ وہ وین میں منتقل ہوکر ماہانہ ایک ہزار پاؤنڈ کی بچت کر رہی ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 21:49 , Processed in 0.150722 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表