找回密码
 立即注册
搜索
查看: 240|回复: 0

’انہوں نے میرے بال غائب کر دیے،‘ ٹرمپ کا ٹائم میگزین کے سرورق پر خفگی کا اظہار

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:55:22 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

غیر ملکی جریدے ’ٹائم میگزین‘ کی جانب سے اپنے تازہ شمارے کے سرورق پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایسی تصویر شائع کی گئی ہے جس میں اِن کے بال کم نظر آ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنی اس تصویر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے معروف جریدے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ’تاریخ کی بدترین تصویر‘ ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے میرے بال غائب کر دیے اور پھر میرے سر پر کوئی چیز تیرتی ہوئی لگا دی جو کسی چھوٹے سے تاج کی طرح دکھتی ہے، بہت عجیب! مجھے نیچے کے زاویعے سے لی گئی تصاویر کبھی پسند نہیں آئیں، اسے بے نقاب کرنا ضروری ہے، یہ لوگ آخر کرنا کیا چاہتے ہیں؟‘








ٹرمپ نے ٹائم کے مضمون کو تصویر سے ’نسبتاً اچھا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرورق کی تصویر ’ناقابلِ قبول‘ ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بھی ٹرمپ نے ٹائم میگزین پر طنز کیا تھا جب جریدے نے ایلون مسک کی وہ تصویر شائع کی تھی جس میں وہ وائٹ ہاؤس کے ریزولیوٹ ڈیسک پر بیٹھے دکھائی دے رہے تھے۔    
’آپ کو خوبصورت کہلوانے پر اعتراض تو نہیں؟‘، ٹرمپ کا اطالوی وزیرِ اعظم جورجیا میلونی سے غیر متوقع سوال

صدر ٹرمپ میلونی کی جانب مڑے اور کہا، ’آپ کو خوبصورت کہلوانے پر اعتراض تو نہیں؟ کیونکہ آپ واقعی خوبصورت ہیں۔‘   

ایلون مسک کی اس تصویر پر ٹرمپ نے کہا تھا ’کیا ٹائم میگزین ابھی بھی کاروبار کر رہا ہے؟ مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا،‘ ساتھ ہی اُنہوں نے ایلون مسک کی کارکردگی کو بھی سراہا تھا۔

ٹائم میگزین کے تازہ شمارے کا عنوان ’His Triumph‘ (اس کی فتح) ہے جس میں ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اہم اور مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 21:48 , Processed in 0.152433 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表