找回密码
 立即注册
搜索
查看: 239|回复: 0

صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، افغان طالبان کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:55:38 | 显示全部楼层 |阅读模式
  صدر مملکت نے افغان بارڈر پر سرحد پار حملوں کا فوری، پیشہ ورانہ جواب دینے پر پاک فوج کی مہارت کو سراہا۔ فوٹو پی آئی ڈی



صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی، جس میں داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔   
اسپن بولدک چمن: پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا   

فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ کارروائیوں سے پیدا حالیہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا، صدر مملکت نے پاک فوج کی قوت، جرأت، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کی چوکسی اور مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی قومی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے افغان بارڈر پر سرحد پار حملوں کا فوری، پیشہ ورانہ جواب دینے پر پاک فوج کی مہارت کو سراہا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 23:44 , Processed in 0.157243 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表