找回密码
 立即注册
搜索
查看: 537|回复: 0

فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے اور نہ ہی میرا انگوٹھا ہے، علیمہ خان

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:55:50 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے اور نہ ہی میرا انگوٹھا ہے۔

راولپنڈی میں بیرسٹر گوہر کے ہمراہ بانی چیئرمین کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی، علیمہ خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں آج ہمارے وکلا نے دلائل دیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا نے عدالت سے پیر کی تاریخ مانگی تھی، کل ہائی کورٹ میں القادرکیس کی تاریخ مشکل سے ملی ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ عدالت نے پیر کی تاریخ نہیں دی کل کی سماعت رکھی ہے، ہماری نظر میں کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بے گناہ ثابت ہوچکے ہیں، ہمارا خیال ہے جج صاحب اس کیس میں فیصلہ سنانے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 22 نومبر کے احتجاج کے پیغام پر مجھ پر فرد جرم عائد کی گئی، فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے نہ میرا انگوٹھا ہے، ہم عدالت سے درخواست کریں گے کہ اس پر نظرثانی کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں تیسری سزا دی جارہی ہے، قانون کے مطابق ایک ہی طرح کے جرم میں باربار ٹرائل نہیں ہوسکتا، بشری بی بی کے خلاف کیس سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 01:24 , Processed in 0.110299 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表