找回密码
 立即注册
搜索
查看: 623|回复: 0

فلم ’دیمک‘ کا ہیوسٹن میں شاندار ریڈ کارپٹ اور ہاؤس فل اسکرینگ شو

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:56:30 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
— تصویر بشکریہ رپورٹر

پاکستان میں 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی جیو فلمز کی کامیاب ہارر فلم ’دیمک‘ نے امریکا میں ہیلووین کے موقع پر  ہیوسٹن میں بھی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

ہیوسٹن کے اسٹار سنیما گِرل میں ریڈیو ہم ایف ایم ریحان صدیقی اور واہ واہ پروڈیکشن کی جانب سے فلم کی شاندار اسکرینگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی، انڈین اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروموٹر ریحان صدیقی نے مختصر نوٹس پر اس ایونٹ کو شاندار انداز میں ممکن بنایا۔ ایونٹ میں فلم کے مرکزی کردار لیجنڈ اداکار فیصل قریشی، اداکارہ سونیا حسین، ہدایتکار رافع راشدی، پروڈیوسر سید مراد علی، اداکار اعجاز اسلم، عدنان صدیقی اور محب مرزا نے بھی شرکت کی۔   
پاکستانی فلم ’دیمک‘ نے ڈیلس میں جادو جگا دیا

جیو فلمز کی پیشکش ’دیمک‘ پاکستان میں کروڑوں کا کامیاب بزنس کرنے کے بعد اب امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں بھی اپنے جادو سے ناظرین کو متاثر کر رہی ہے۔    

اس موقع پر فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جیسے پاکستان میں فلم کو بے پناہ مقبولیت ملی، ویسے ہی امریکا میں بھی لوگ ’دیمک‘ کو پسند کریں گے۔ یہ فلم ہمارے سنیما کی پہچان بدلنے جا رہی ہے۔

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ دیمک امریکا بھر میں 17 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے اور یہ اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہارر فلم بن چکی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دیسی کمیونٹی اسے اسی جذبے سے سراہ رہی ہے جیسے پاکستان میں۔  

اکتوبر کے مہینے میں جب امریکا اور کینڈا میں ہر طرف ہیلووین کی گہما گہمی ہے ایسے میں ’دیمک‘ گویا دیسی ناظرین کے لیے ہیلووین کا خصوصی تحفہ ثابت ہوئی ہے خوف، جذبات، اور ثقافتی فخر کا حسین امتزاج ہے۔

یہ فلم صرف ایک ہارر کہانی نہیں بلکہ فن، ثقافت اور جدت کو یکجا کرنے والی کاوش ہے، جس نے پاکستانی سینما کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 23:30 , Processed in 0.105167 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表