找回密码
 立即注册
搜索
查看: 105|回复: 0

مودی کی ٹرمپ کو روس سے تیل نہ خریدنے کی مبینہ یقین دہانی پر بھارت کا ردِ عمل آگیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:56:35 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے روسی تیل نہ خریدنے سے متعلق کیے گئے دعوے کے بعد بھارت نے اپنے ردِعمل کا اظہار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ اس کی توانائی کی پالیسی کا بنیادی مقصد قومی مفاد اور بھارتی صارفین کے مفادات کا تحفظ ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت توانائی کی ایک بڑی منڈی ہے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی توانائی کی صورتحال میں اس کی ترجیح ہمیشہ اپنے عوام کے لیے مستحکم قیمتیں اور محفوظ سپلائی کو یقینی بنانا رہی ہے۔  

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کی درآمدات سے متعلق پالیسی صرف اسی اصول کے تحت تشکیل دی جاتی ہے۔   
بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں: امریکی صدر   

بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی توانائی پالیسی کے دو بنیادی مقاصد ہیں جن میں مستحکم قیمتوں کا حصول اور سپلائی کا تسلسل ہے، جس کے لیے مختلف ممالک سے توانائی کے حصول کو یقینی بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عالمی منڈی کی صورتحال کے مطابق فیصلے کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ بھارت کا یہ ردعمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِنہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت جَلد روس سے تیل کی خریداری روک دے گا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 00:22 , Processed in 0.414813 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表