找回密码
 立即注册
搜索
查看: 176|回复: 0

قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف و احترام ضروری ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:56:54 | 显示全部楼层 |阅读模式
  تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف و احترام ضروری ہے۔

اسلام آباد میں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق کسی بھی معاشرے کے استحکام میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں.

چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام کا پیغام برداشت اور رواداری کا ہے، آج کی تقریب آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق سے استفادہ کا موقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، ہم سب نے مل کر معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، اختلاف رائے کے باوجود ایک چھت تلے رہتے ہیں، عزت و انصاف کے لیے اتحاد قائم رہتا ہے۔

علاوہ ازیں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن الکریم العیسی نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اور سستے انصاف کی فراہمی معاشرے میں استحکام کا باعث بنتی ہے۔

محمد بن الکریم العیسی نے کہا کہ اسلام سب کے لیے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اسلام مساوات اور رواداری کا درس دیتا ہے، اسلام انصاف پسند دین ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 01:23 , Processed in 0.103119 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表