找回密码
 立即注册
搜索
查看: 859|回复: 0

44 سال بعد اسلامی چھاترو شبر کی چٹاگانگ یونیورسٹی انتخابات میں تاریخی کامیابی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:57:12 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: بنگلا دیشی میڈیا  

بنگلادیش میں 44 سال بعد اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ پینل نے چٹاگانگ یونیورسٹی کے سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں  تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق  پینل نے چٹاگانگ یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں نائب صدر، جنرل سیکریٹری سمیت 22 عہدوں پر تاریخی کامیابی حاصل کی۔   
بنگلادیش: جہانگیر نگر یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اسلامی چھاترو شبر بھاری اکثریت سے کامیاب

جہانگیر نگر یونیورسٹی کے طلبہ یونین انتخابات میں اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، کل 25 مرکزی عہدوں میں سے 20 نشستیں اس پینل کے حصے میں آئیں۔   

نائب صدر کے عہدے پر شبر کے حمایت یافتہ امیدوار ابراہیم رونی نے 7,983 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے قریب ترین حریف، چھاترو دل کے امیدوار سجاد حسین نے 4,374 ووٹ حاصل کیے۔

اسی طرح جنرل سیکریٹری کے عہدے پر شبر کے امیدوار سید بن حبیب نے 8,031 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی، جب کہ چھاترو دل کے ایم ڈی شفاعت حسین کو 2,734 ووٹ ملے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کے عہدے پر چھاترو دل کے حمایت یافتہ ایوب الرحمان توفیق کامیاب ہوئے، جنہیں 7,014 ووٹ ملے، جب کہ ان کے مدمقابل سجاد حسین منہّا نے 5,045 ووٹ حاصل کیے۔   
بنگلادیش: طلبہ یونین انتخابات میں ڈیوٹی کے دوران خاتون پروفیسر کا اچانک انتقال

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلسل تھکن اور پولنگ ایجنٹس کی غیر موجودگی کے باعث ووٹوں کی گنتی صبح تک جا پہنچی تھی، جمعہ کی صبح پریتی لاتا ہال کی گنتی ہونی تھی۔   

خیال رہے کہ اسلامی چھاترو شبر نے آخری مرتبہ 1981ء میں چٹاگانگ یونیورسٹی میں طلبہ یونین کے انتخابات جیتے تھے، جب جاسم الدین سرکار نائب صدر اور عبدالغفار جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے تھے۔

اس کے بعد 1990ء میں آخری انتخابات ہوئے تھے، جس کے بعد 35 سال تک کوئی الیکشن منعقد نہیں ہوا۔

اس بار کل 908 امیدواروں نے سی یو سی ایس یو اور ہال یونین کے انتخابات میں حصہ لیا، جن میں سے 415 نے 26 مرکزی عہدوں اور 493 نے 14 ہال یونین عہدوں کے لیے انتخاب لڑا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 00:23 , Processed in 0.151484 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表