|
|
فائل فوٹو
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے۔
اپنے ایک بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی پی او اور ڈی آئی خان کی پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، آپریشن کے معاملے پر اتفاق ہونا چاہیے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے خیبرپختونخوا سب سے متاثر ہوا، صوبے میں امن کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضروری ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جو ملک کے آئین اور ریاست کو نہیں مانتے ہم ان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، پاکستان میں ترقی کے لیے امن چاہیے۔ |
|