找回密码
 立即注册
搜索
查看: 849|回复: 0

خشک انجیر بڑھاپے کی علامات کم کرنے میں مددگار

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:57:59 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹوز

خشک انجیر بڑھاپے کی علامات کم کرنے میں مددگار ہے اور زیتون کے تیل کے ساتھ اس کے امتزاج کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق خشک انجیر اور زیتون کے تیل کا امتزاج انسانی صحت کے لیے بے شمار فوائد کا حامل ہو سکتا ہے، اگرچہ اس مخصوص امتزاج پر سائنسی تحقیق محدود ہے، تاہم مختلف مطالعات میں دونوں اجزاء کے الگ الگ اثرات کو انتہائی مفید قرار دیا گیا ہے۔

تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ انجیر کے عرق اور زیتون کے تیل سے کینسر کے مریضوں میں کیموتھراپی اور ریڈی ایشن کے مضر اثرات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، تاہم بعض مطالعات کے مطابق یہ امتزاج جوڑوں کے درد میں واضح بہتری نہیں لاتا، اس لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

ماہرین کے مطابق خشک انجیر میں موجود وٹامن ای، وٹامن سی اور کیلشیم جلد کو صحت مند رکھنے اور جھریوں، داغ دھبوں اور بڑھاپے کی علامات کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔   
انجیر کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

خشک میوہ جات میں مفید ترین پھل انجیر جنت کا پھل بھی کہلاتا ہے، انجیر کمزور اور دبلے لوگوں کے لیے وزن بڑھانے اور وزن میں کمی لانے کے خواہش مند افراد کے لیے بھی یکساں موزوںہے جبکہ اس کے استعمال کے صحیح استعمال کے نتیجے میں مجموعی صحت پر بے بہا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔   

یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور اوسٹیوپوروسس (ہڈیوں کے بھربھرے پن) کے خطرے کو کم کرنے میں بھی معاون ہے، کیونکہ اس میں کیلشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

مزید برآں، خشک انجیر میں موجود پوٹاشیم اور فائبر خون کے دباؤ اور کولیسٹرول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جس سے دل کے امراض جیسے ایتھروسکلروسس اور ہارٹ اٹیک کے خطرات میں کمی آسکتی ہے۔

اسی طرح یہ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور جسم میں پیدا ہونے والے نقصان دہ آکسیڈیٹیو عوامل کے خلاف مزاحمت میں مدد دیتی ہے، جو دائمی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

خشک انجیر میں موجود فائبر وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے کیونکہ یہ بھوک کو کم اور پیٹ بھرے ہونے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے۔

دوسری جانب، زیتون کا تیل بھی دل کی صحت کے لیے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے، یہ خون میں شکر، کولیسٹرول اور سوزش کے لیول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

تحقیقات کے مطابق زیتون کا تیل افسردگی (ڈپریشن) اور تشویش (اینزائٹی) کے اثرات کم کر سکتا ہے، جبکہ الزائمر کی بیماری کی رفتار کو سست کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید برآں، زیتون کا تیل بریسٹ کینسر سمیت بعض اقسام کے سرطان کے خطرے کو کم کر سکتا ہے اور نظامِ ہضم کی صحت کو بہتر بناتے ہوئے آنتوں کی سوزش جیسے امراض (Crohn’s Disease, IBD) میں بھی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کردیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 06:17 , Processed in 0.147410 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表