找回密码
 立即注册
搜索
查看: 65|回复: 0

ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات اور معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں: بلاول بھٹو

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:58:18 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
بلاول بھٹو — فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات اور معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ غربت، عدم مساوات اور سماجی ناانصافی کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ روٹی، کپڑا اور مکان کے تحت پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام اور شہید محترمہ نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں زندگیاں وقف کردیں۔ غربت میں کمی لانے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کروایا، جو غربت کے خلاف سب سے مؤثر اور شفاف سماجی تحفظ کا نظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کو بااختیار بناتا اور خاندانوں کو سہارا دیتا ہے۔ یہ پروگرام نسل در نسل چلتی خاندانوں کی غربت کے چکر کو توڑ سکتا ہے۔

چیئرمین پی پی  کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی برادری کو ان مسائل کو دیکھنا ہوگا جو لاکھوں انسانوں کو مایوسی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ یہ وقت عالمی سطح پر جغرافیائی تقسیم سے بالاتر ہو کر انسانی بنیادوں پر مشترکہ اقدامات کرنے کا ہے، دنیا کو مشترکہ اقدام کرنا ہوں گے تاکہ ایک منصفانہ، مساوی اور پائیدار عالمی نظام تشکیل دیا جاسکے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 01:28 , Processed in 0.144197 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表