找回密码
 立即注册
搜索
查看: 49|回复: 0

پیوٹن اور ٹرمپ کی ٹیلی فونک گفتگو خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی: معاون روسی صدر

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:58:22 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کی گفتگو خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں غزہ اور یوکرین سمیت اہم امور زیر بحث آئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور یوری اوشاکوف نے بتایا ہے کہ روسی صدر  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ کی صورتحال معمول پر لانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات کا پائیدار حل عالمی قانونی بنیادوں پر ہی ممکن ہے۔    
ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے مذاکرات کیلئے الاسکا پہنچ گئے

امریکی صدر ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے مذاکرات کے لیے امریکی ریاست الاسکا پہنچ گئے ہیں، پیوٹن بھی الاسکا پہنچ گئے ہیں۔    

انہوں نے بتایا کہ روسی صدر اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی جس میں یوکرین کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، روسی صدر نے واضح کیا کہ روس سیاسی و سفارتی ذرائع سے یوکرین تنازع کے پُرامن حل کا خواہاں ہے اور روسی افواج محاذ جنگ پر مکمل تزویراتی برتری رکھتی ہیں جبکہ یوکرین کی حکومت شہری مقامات اور توانائی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ٹرمپ نے یوکرین میں جلد جنگ بندی اور امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 01:25 , Processed in 0.146470 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表