找回密码
 立即注册
搜索
查看: 310|回复: 0

16 اکتوبر تک 14 لاکھ 77 ہزار سے زائد افغانیوں کو واپس بھیجا جا چکا، وزیراعظم کو بریفنگ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:58:30 | 显示全部楼层 |阅读模式
  وزیراعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔فائل فوٹو  

16 اکتوبر 2025 تک 14 لاکھ77 ہزار 592 افغانیوں کو واپس بھیجا جا چکا، افغانستان کی جانب ایگزٹ پوائنٹس کو بڑھایا جا رہا ہے تاکہ افغانیوں کی وطن واپسی سہل اور تیزی سے ممکن ہو سکے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کو کسی بھی قسم کی اضافی مہلت نہیں دی جائے گی، افغان مہاجرین کی وطن واپسی جلد یقینی بنائی جائے گی، پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی مرحلہ وار وطن واپسی شروع کی گئی، پاکستان میں صرف ان ہی افعان باشندوں کو اجازت ہوگی جن کے پاس ویزا ہوگا۔   
وزیراعظم شہباز شریف کا افغانستان کے حالیہ حملے پر تشویش کا اظہار

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں، اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔   

بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کو پناہ دینا اور انہیں گیسٹ ہاؤسز میں قیام کی اجازت قانوناً جرم ہے، غیر قانونی طور پر موجود افغانی باشندوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے عمل میں عوام کو شراکت دار بنایا جائے گا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کسی کو بھی افغانیوں کو پناہ دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق  وزیرِاعظم نے غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے دوران باعزت طریقے سے پیش آنے کی ہدایت کی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 01:26 , Processed in 0.148390 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表