找回密码
 立即注册
搜索
查看: 347|回复: 0

سہ فریقی سیریز: پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:59:17 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ فریقی سیریز کے لیے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔  

اب ٹرائی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

ٹرائی سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے، نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔   
سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرائی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔   

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی ٹرائی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں افغانستان شریک نہیں ہو گا۔

جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔

ترجمان پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے ٹرائی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 04:25 , Processed in 0.154527 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表