找回密码
 立即注册
搜索
查看: 520|回复: 0

لبنان: لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے بیٹے کی رہائی 1 بلین ڈالر کے عوض منظور

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:59:18 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
ہانیبال قذافی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

لبنان کی جوڈیشل انتظامیہ نے لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے صاحبزادے ہانیبال قذافی کو 1 بلین ڈالر کے بدلے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی جوڈیشل انتظامیہ نے لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے صاحبزادے ہانیبال قذافی کو ایک بلین ڈالر ضمانتی رقم کی ادائیگی کے عوض سفری پابندیوں کے ساتھ رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ہانیبال قذافی کو 2015ء میں شام سے اغوا کر کے لبنان منتقل کیا گیا تھا، جہاں بعد میں لبنانی حکومت نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔   
معمر قذافی کے بیٹے نے ٹرائل کے بغیر حراست کیخلاف بھوک ہڑتال کردی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہانیبال قذافی 7 سال سے زائد عرصے سے زیر حراست ہیں۔   

لبنان کی شیعہ برادری کی جانب سے ہانیبال قذافی پر الزام تھا کہ انہوں 1978ء میں شیعہ عالم اور اس وقت کی امل تحریک کے رہنما موسیٰ الصدر کی گمشدگی کے بارے میں معلومات چھپائیں تھیں جبکہ ہانیبال قذافی اس وقت ایک نو عمر تھے۔

لبنان کی شیعہ برادی کی جانب سے لیبیا کے مرحوم سربراہ کرنل قذافی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے موسیٰ الصدر اور انکے 2 ساتھیوں کو  طرابلس کے دورے کے دوران اغوا کروالیا تھا، جبکہ لیبیا کی حکومت کی جانب سے الزامات کی تردید کے ساتھ یہ بیان سامنے آیا تھا کہ یہ تینوں شخصیات لیبیا میں موجود نہیں بلکہ اٹلی جاچکی ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 02:30 , Processed in 0.148875 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表