找回密码
 立即注册
搜索
查看: 170|回复: 0

ڈرامے کے گانے پر جھگڑا، احمد جہانزیب نے جویریہ سعود کے دعوے کی حقیقت بتا دی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:59:23 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار احمد جہانزیب نے امریکا میں منعقدہ حالیہ ایوارڈ شو میں ڈرامہ سیریل عشق مرشد کے انتہائی مقبول اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) کے لیے بہترین او ایس ٹی کا اعزاز حاصل کیا۔

بعدازاں نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اعزاز حاصل کرنے پر اپنے تاثرات پیش کیے اور ساتھ ہی مذکورہ او ایس ٹی پر ہونے والے تنازعے پر بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ او ایس ٹی الحمدللّٰہ میں نے ہی لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور اس ایوارڈ کو حاصل کرنے میں مجھے 25 سال لگے ہیں۔








انہوں نے بتایا کہ’عشق مرشد‘ کا او ایس ٹی پہلے سے نہیں لکھا گیا تھا بلکہ میں نے ہدایت کار فاروق رند کو تجویز دی تھی کہ بلال عباس اور درفشاں کی پہلی ملاقات کے منظر کے دوران ایک نیا گانا پس منظر میں ہونا چاہیے، کیونکہ کوئی شاعر نہیں تھا، اسی لیے میں نے راتوں رات گانا لکھا، جو سب کو پسند آیا۔

گلوکار کے مطابق اس گانے کو لے کر کچھ تنازعہ ہوا ہے، لیکن اس بارے میں فی الحال بات نہیں کرنا چاہتا۔   
دوستوں نے دھوکا دیا، ڈراموں کے گانے لکھوائے، کریڈٹ نہیں دیا: جویریہ سعود

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ جویریہ سعود نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سُپر ہٹ ڈراموں کے او ایس ٹی لکھے مگر کسی نے کریڈٹ نہیں دیا۔   

احمد جہانزیب نے کہا کہ میرے ارد گرد بہت سے لوگ ہیں، جن سے میں مشورہ ضرور لیتا ہوں کہ کوئی لائن مناسب ہے یا نہیں، لیکن اس مشورے سے کسی دوسرے کو کریڈٹ نہیں ملتا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس گانے پر میں نے تنہا محنت کی تھی، تاہم اس کی کامیابی کا سہرا عوام کو جاتا ہے، میں ان کا مقروض ہوں کہ انہوں نے اسے اتنا پسند کیا کہ اس نے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ جویریہ سعود نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سُپر ہٹ ڈراموں کے او ایس ٹی لکھے مگر کسی نے کریڈٹ نہیں دیا جس میں عشق مرشد کا او ایس ٹی بھی شامل ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 02:30 , Processed in 0.152083 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表