找回密码
 立即注册
搜索
查看: 504|回复: 0

افسوس کہ افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی: شاہد آفریدی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:59:30 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
شاہد آفریدی—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان کسی ایسے ملک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشت گردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے  اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں، 40 لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا، میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔

سابق کپتان پاکستان ٹیم نے کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان نے ان تمام احسانات کو فراموش کرتے ہوئے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کو سوچنا چاہیے کہ پاکستان اُس کا برادر اسلامی مُلک ہے لہذا کسی ایسے مُلک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشت گردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 03:25 , Processed in 0.149680 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表