找回密码
 立即注册
搜索
查看: 878|回复: 0

حکومت کسی بھی مسجد کو بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی: محکمۂ داخلہ پنجاب

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:59:35 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پنجاب کے انتظامی و پولیس افسران کی اہلسنت و الجماعت کے اکابرین سے لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں مدارس و مساجد کی تنظیم اور دیکھ بھال کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب  کا کہنا ہے کہ  ملاقات میں علامہ مظفر شاہ، مفتی عابد مبارک، مفتی رفیع الرحمٰن، محمد عبدالمصطفیٰ، علامہ اشرف گورمانی شریک تھے۔   
پنجاب: دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع

محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع کر دی۔   

ترجمان کے مطابق پنجاب میں مدارس و مساجد کی تنظیم اور دیکھ بھال کے بارے میں تفصیلی مشاورت ہوئی۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ علمائے کرام کو بتایا گیا کہ حکومتِ پنجاب صوبے میں کسی بھی مسجد کو بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ علماء کے وفد نے پنجاب میں تمام مکاتبِ فکر کو مذہبی آزادی حاصل ہونے کا اعتراف کیا اور مسائل کے حل کے حوالے سے پنجاب حکومت کا طرزِ عمل حوصلہ افزا قرار دیا۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق علماء نے ظلم اور فتنے کی بیخ کنی کے لیے باہمی سطح پر مؤثر اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

انتظامیہ اور علماء کے وفد نے باہمی رابطے میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 07:08 , Processed in 0.104327 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表