找回密码
 立即注册
搜索
查看: 398|回复: 0

نوجوان کرکٹرز کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی پوری توجہ دے سکیں گے: محسن نقوی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:00:02 | 显示全部楼层 |阅读模式
  تصویر بشکریہ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک ادارے کے ساتھ کرکٹرز کے لیے تعلیمی اسکالرشپ کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی جاری رکھنے والے نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گی۔

لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے۔ اس موقع پر پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیا بھی موجود تھے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور تعلیمی ادارے کے چیف ایگزیکٹو قاسم قصوری نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت ملک کے 16 ریجنز سے تعلق رکھنے والے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے 120 نمایاں کھلاڑیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔

نوجوان کرکٹرز کے لئے تعلیمی وظائف کا معاہدہ 3 برس تک نافذ العمل رہے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تعلیمی معاونت پر تعلیمی ادارے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ نوجوان کرکٹرز کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی پوری توجہ دے سکیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے تعلیمی وظائف کا معاہدہ دور رس نتائج کا حامل ہوگا، شراکت داری سے مستقبل کے کرکٹ اسٹارز کی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا، تعلیمی اسکالرشپ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ اسٹارز اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 04:26 , Processed in 0.145540 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表