找回密码
 立即注册
搜索
查看: 133|回复: 0

ولیم شیکسپیئر کا خاندانی گھر منہدم ہوگیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:00:11 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
ولیم شیکسپیئر کا تاریخی و خاندانی گھر— فائل فوٹو

انگریزی ادب کے معروف شاعر و مصنف ولیم شیکسپیئر کے گھر کا ایک حصہ جمعے کی صبح منہدم  ہوگیا ہے، یہ 17ویں صدی کی ایک ایسی عمارت ہے جو آج بھی تاریخ اور ادب کے شائقین کے لیے کافی اہمیت رکھتی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شہر اسٹریٹفورڈ-اپون-ایون، جسے ولیم شیکسپیئر کے آبائی قصبے کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے، کی یہ تاریخی عمارت شیکسپیئر برتھ پلیس ٹرسٹ نے 1949 میں خریدی تھی۔

شیکسپیئر برتھ پلیس ٹرسٹ کے مطابق گریڈ ون کی اس عمارت کو جمعے کو اس وقت شدید نقصان پہنچا جب ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی ریورس کرتے ہوئے اس سے ٹکرا دی۔   

اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس میں شیکسپیئر کے خاندانی گھر کو نقصان پہنچا ہے، جس کی مرمت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹرسٹ کے مطابق لکڑی سے بنی اس عمارت کا مرکزی حصہ 1613 میں بنایا گیا تھا۔ تاریخ کے بیشتر حصے میں یہ گھر کئی پیشہ ور لوگوں کے زیر استعمال رہا تاہم 1800 کی دہائی کے وسط میں اسے چھوٹے اسکول کے طور پر بھی استعمال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکسپیئر برتھ پلیس ٹرسٹ نے اسے 1949 میں خریدا اور کافی مرمت اور تبدیلی کے بعد اسے 1951 میں عوام کے لیے کھول دیا تھا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 04:27 , Processed in 0.149644 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表