找回密码
 立即注册
搜索
查看: 877|回复: 0

گرین لائن منصوبے پر سندھ حکومت کو آن بورڈ لیا جائے تو تعاون کیلئے تیار ہیں: ڈپٹی میئر کراچی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:01:35 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فوٹو بشکریہ فیس بُک

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے پر سندھ حکومت اور بلدیاتی حکومت کو آن بورڈ لیا جائے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے کہا کہ گرین لائن منصوبے سے متعلق تمام دستاویزات سامنے لائی جائیں، تمام تقاضے پورے کیے جائیں تو سندھ حکومت تعاون کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے لیے وفاق کے ترجمان، راجا خلیق الزماں نے کہا کہ بلدیاتی حکومت نےجن ادھورے کاموں کی نشاندہی کی ہے وہ مکمل کیے جائیں گے، گرین لائن کا کام جَلد شروع ہونے والا ہے، ایک ماہ کی تاخیر ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب منصوبہ ستمبر 2026ء تک مکمل ہوگا۔

راجا خلیق الزماں نے یہ بھی کہا کہ 31 اکتوبر کو کراچی کینٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیشن کا افتتاح کیا جا رہا ہے، کینٹ اسٹیشن آ کر ایسا محسوس ہوگا جیسے ایئر پورٹ پر آ گئے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 07:06 , Processed in 0.151138 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表