找回密码
 立即注册
搜索
查看: 489|回复: 0

میں اب تھراپی نہیں کروا رہی، ایرا خان

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:02:07 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

بھارتی اسٹار اداکار عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے اپنی مکمل ذہنی صحت کی خبر شیئر کردی۔

28 سالہ ایرا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ذہنی صحت سے متعلق تازہ اطلاعات شیئر کیں اور لکھا کہ ’میں اب تھراپی نہیں کروا رہی ہوں‘۔

عامر خان کی صاحبزادی ہمیشہ ذہنی صحت پر کھل کر گفتگو کرتی ہیں، اس بار انہوں نے کہا کہ وہ تھراپی مکمل کرواچکی ہیں، مجھے معالج نے اپنی ذہنی حالت خود سنبھالنے کے قابل بنادیا ہے۔

ایرا خان نے مزید کہا کہ وہ مسلسل 8 سال سے تھراپی یعنی سائیکو اینالیسس کروا رہی تھیں، ان کے ہر ہفتے 3 سیشنز ہوتے تھے، فی الحال ادویات لے رہی ہوں، میں اب ڈپریشن کے بجائے ریمیشن یعنی اب حالت بہت بہتر ہے۔

اداکار کی صاحبزادی نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی زندگی بہتر اور پراعتماد انداز میں گزار رہی ہوں، اگر مجھے پھر کبھی لگا کہ مجھے ذہنی صحت کےلیے علاج کی ضرورت ہے تو میں ہچکچاہٹ کا شکار نہیں بنوں گی۔

اُنہوں نے پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں نے تھراپی میں گریجویشن کرلی ہے‘۔

ان کے اس اعلان کو اُن کے شوہر نوپور شکھرے، فلمی شخصیات اور مداحوں نے سراہا اور اُن کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 07:57 , Processed in 0.174040 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表