找回密码
 立即注册
搜索
查看: 944|回复: 0

نرگس فخری نے فرح خان کے تحفے کو رولز رائس سے بہتر قرار دیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:02:17 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری کو سالگرہ پر گھر کا بنا ہوا کھانا پسند آگیا، انہوں نے اسے رولز رائس سے بہتر قرار دیا۔

اداکارہ نرگس فخری نے پیر کے روز اپنی سالگرہ نہایت سادگی مگر محبت بھرے انداز میں منائی۔ یہ موقع اور بھی خاص اس لیے بن گیا کیونکہ ان کی قریبی دوست اور معروف ہدایت کارہ فرح خان نے ان کے لیے گھر کا بنا ہوا لذیذ کھانا تیار کر وایا۔

فرح خان نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سالگرہ کا جشن سادہ مگر دل سے منایا گیا تھا، جس میں دلپ نامی کُک نے نرگس کے لیے بھنڈی، چاول، پالک پنیر اور دال جیسے ذائقہ دار پکوان بنائے۔  میز پر دو مزیدار چاکلیٹ کیک بھی رکھے گئے تھے، جن میں سے ایک پر تازہ اسٹرابیریز اور دوسرے پر کھانے کے قابل سنہری پتی لگی ہوئی تھی۔

اس موقع پر اداکارہ نرگس فخری بہت خوش نظر آئیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے بے شمار تحفے ملے، مگر یہ گھر کا کھانا میرا سب سے پسندیدہ تحفہ ہے۔ یہ سب سے قیمتی گفٹ ہے کیونکہ محبت سے بنے کھانے کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی۔

نرگس فخری نے مذاق میں یہ بھی کہا کہ یہ کھانا ان کے لیے رولز رائس سے بھی زیادہ قیمتی ہے، جو انہیں سالگرہ کے موقع پر تحفے میں ملی تھی۔

ویڈیو کے آخر میں نرگس نے خوشی سے موم بتیاں بجھائیں اور فرح نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہے نرگس فخری کی سالگرہ اور بتاؤ، انہیں سب سے زیادہ کون سا تحفہ پسند آیا؟

خیال رہے کہ اداکارہ  نرگس فخری اپنی فوڈی فطرت کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ایک سابقہ انٹرویو میں انہوں نے سوہا علی خان سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ انہیں بھارتی کھانے بے حد پسند ہیں، خاص طور پر بٹر چکن، پراٹھے اور مٹن بریانی، خوبصورت جلد کے لیے وہ نیند پوری کرنے، زیادہ پانی پینے اور غذائیت سے بھرپور خوراک لینے کو اپنا معمول بتاتی ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 07:57 , Processed in 0.146762 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表