找回密码
 立即注册
搜索
查看: 48|回复: 0

این سی سی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کی درخواست دائر کرنے والی ان کی اہلیہ بھی لاپتہ ہو گئيں

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:02:39 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
---فائل فوٹو

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کی درخواست دائر کرنے والی اِن کی اہلیہ بھی لاپتہ ہو گئيں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دورانِ سماعت درخواست گزار، این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی اہلیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سے اِن کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے، اِن کا فون بند ہے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پٹیشنر نے درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ کا بتایا تھا، جس مشکوک گاڑی میں اغواء کیا گیا اس کی نمبر پلیٹ جعلی ہے۔

جسٹس محمد اعظم خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مشکوک نمبر پلیٹ والی گاڑی اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟

عدالت نے پٹیشنر کے سی ڈی آر سے دباؤ ڈالنے والوں کا پتہ لگانے کا حکم دیتے ہوئے  ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کو بازیاب کروانے کے لیے پولیس کو تین دن کی مہلت دے دی۔

واضح رہے کہ مغوی افسر، این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 14 اکتوبر کو اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے اغواء کیا گیا تھا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-6 12:08 , Processed in 0.132486 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表