找回密码
 立即注册
搜索
查看: 218|回复: 0

اسلام آباد: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کےآفیشل نتائج جاری

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:03:00 | 显示全部楼层 |阅读模式
  ---فائل فوٹو  

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا ہے۔

انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ لے کر سیکریٹری بار منتخب ہوئے ہیں۔

حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان، خیبر پختون خوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے ہیں۔

حامد خان گروپ کے نائب صدر، ملک خوشحال خان اعوان سندھ کی نشست پر  منتخب ہوئے ہیں۔

حتمی نتائج کے مطابق فنانس سیکریٹری پر عاصمہ جہانگیر گروپ کی سائرہ خالد راجپوت 2049 ووٹ لے کر منتخب ہوئی ہیں۔

اسی طرح ایڈیشنل سیکریٹری کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے سردار طارق 1835ووٹ لے کر منتخب ہوئے ہیں۔

بلوچستان، کےپی، پنجاب اور سندھ سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کی 9 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 08:56 , Processed in 0.120332 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表