找回密码
 立即注册
搜索
查看: 635|回复: 0

غزہ کا منظر ایسا ہے کہ جیسے یہاں ایٹم بم گرا ہو: داما امریکی صدرجیرڈ کشنر

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:03:01 | 显示全部楼层 |阅读模式
  امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر—فائل فوٹو  

امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر نے غزہ کے دورے کے موقع پر کہا کہ ایسا لگتا ہے یہاں ایٹم بم گرا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر کا غزہ کا دودہ کیا۔ جیرڈ کشنر کو غزہ کا دورہ اسرائیلی فوج نے کروایا۔   
اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ میں ضم ہونا چاہتا ہے تو اسے فلسطینیوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے: جیرڈ کشنر

غزہ جنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ میں ضم ہونا چاہتا ہے تو اسے فلسطینیوں کو ترقی اور کامیابی کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔   

ایک انٹرویو کے دوران کشنر نے بتایا کہ دورے کے دوران انہوں نے اسرائیلی فوجیوں سے سوال پوچھا کہ غزہ کے فلسطینی کدھر جارہے ہیں؟ جس پر اسرائیلی فوجیوں نے بتایا کہ فلسطینی تباہ شدہ ملبے پر ٹینٹ لگا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک ہے کہ فلسطینیوں کے پاس رہنے کو جگہ نہیں ہے۔

اس موقع پر صحافی نے جیرڈ کشنر سے سوال پوچھا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا کیا یہ نسل کشی نہیں ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں یہ نسل کشی نہیں ہے مگر یہاں بچوں کا قتل عام ہوا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-5 09:50 , Processed in 0.108446 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表