找回密码
 立即注册
搜索
查看: 695|回复: 0

ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک افغانستان ہے: فیصل کریم کنڈی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:03:22 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
— فائل فوٹو

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک افغانستان ہے، افغانستان کے باعث یہاں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگلے مہینے افغانستان کے ساتھ ایک ایکسپو منعقد ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی ترسیل جب بند ہوجاتی ہے تو 5 لاکھ روپے دے کر ٹرک کو اجازت دی جاتی ہے، گندم اور آٹے کی ترسیل پھر کیوں بند کرتے ہو جب 5 لاکھ روپے پر ٹرک چھوڑتے ہو۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو بااختیار ہونا چاہیے کہ کچھ فیصلے وہ خود بھی کرسکیں، ان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے لیے پنجاب حکومت سے بھی بات کرنی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے رپورٹ مانگی ہے کہ پولیس کی دی گئی گاڑیوں میں کیا مسئلہ تھا، آئی جی پی آفس اور وزارت داخلہ سے بھی رپورٹ مانگی ہے، اگر گاڑیاں ٹھیک تھیں تو ان کو رکھنا چاہیے، مزید کے لیے کوشش کرتے، وزیراعلیٰ سے پہلی ملاقات میں مثبت رسپانس ملا تھا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر اس کا رسپانس مثبت ہوگا تو میں بھی مثبت رسپانس دوں گا، کئی دفعہ ہمارے لوگوں نے افغانستان کے دورے کیے، ان کو بتایا کہ دہشت گردی کے لیے آپ کی زمین استعمال کی جا رہی ہے، افغانستان نے کوئی رسپانس نہیں دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امن ہو لیکن کسی کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ کاروبار کے لیے بارڈر کھل جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر وفاق پولیس کو گاڑیاں دے رہا ہے تو لینی چاہئیں، باقی چیزوں کے لیے بھی ہمیں کوشش کرنی چاہیے، مجھے نہیں پتا وزیراعلیٰ نے کیوں گاڑیاں واپس کیں، وزیراعلیٰ کو مختصر کابینہ بنانا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہو پھر کابینہ میں تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے دوست آئے تھے، میں نے ان کو مل کر کام کرنے کے لیے مثبت رسپانس دیا، ہم چاہتے ہیں کہ یہ صوبہ بھی ترقی کرے۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پوری کوشش ہے کہ صوبے کی ترقی کے لیے کام کریں، یہ صوبہ قدرتی معدنیات سے مالامال ہے، پاکستان میں سب سے سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کر رہا ہے لیکن بجلی کی سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ بھی اس صوبے میں ہو رہی ہے، وسائل کے باوجود یہ صوبہ پیچھے ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-6 11:15 , Processed in 0.140592 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表