找回密码
 立即注册
搜索
查看: 728|回复: 0

بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:03:28 | 显示全部楼层 |阅读模式
  آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فائل فوٹو

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج بلوچستان میں ترقی اور عوام مخالف ایجنڈا پھیلارہے ہیں، تشدد کو ہوا دے کر شر انگیزی پھیلا رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں 17 ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے صوبے کو اس ناسور سے نجات دلائی جائے گی۔   
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بہترین حکمت عملی سے انڈیا کا غرور خاک میں ملایا، میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کا سیمینار

لاہور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان میں...   

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، کسی بھی براہِ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

جی ایچ کیو میں نیشنل ورکشاپ میںشریک بلوچستان کے شرکاء سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، صوبے کے لوگ نہایت باصلاحیت، باہمت اور محبِ وطن ہیں، ذاتی سیاسی مفادات پر مبنی ایجنڈوں کو رد کر کے ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہو گا۔

انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات پر گفتگو کی اور نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-6 12:00 , Processed in 0.096314 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表